اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,530FansLike
9,981FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کراچی : لیاری میں بارش کے باعث عمارت زمین بوس ہو گئی ، 1 شخص جاں بحق

کراچی کے علاقہ لیاری میں مخدوش حال عمارت زمین بوس ہو گئی ،ریسکیو حکام کا کہن ہے کہ عمارت کے ملبے سے ایک شخص کی لاش نکال لی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ لیاری کے علاقہ نیا آباد میں پیش آیا جہاں 4 منزلہ عمارت رات کے وقت زمین بوس ہو گئی ۔ پولیس کے مطابق ایک روز قبل بارش کے باعث عمارت کی گیلری بھی گری تھی ۔

گزشتہ رات ہونے والے حادثے میں گلی میں کھڑا ملبے تلے دب کر تباہ ہو گیا جبکہ 40 ساہ شخص حادثے میں جاں بحق ہوا جس کی شناخت شاہد کے نام سے ہوئی ہے۔