اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,399FansLike
9,985FollowersFollow
564,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سندھ میں کسی کو قانو ن ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، شرجیل میمن

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے حیدر آباد میں پیش آنے والے واقعے کو افسوس ناک قرار دیتے ویتے ہوئے کہا کہ صوبے میں کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ اے این پی کے رہنما شاہی سید اور قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز پیلجو سے فون پر رابطہ ہوا ہے۔دنوں سے سندھ میں امن اور بھائی چارے کی فضا قائم رکھنے میں تعاون کی درخواست کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دنوں رہنماؤں نے اپنے بھرپور کردار کی یقین دہانی کرائی ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات کے کہا کہ افسوس ناک واقعے میں ملوث چند افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔صوبے میں کوئی بھی شرپسند عناصر قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کرے گا یا امن تباہ کرنے کی سازش کرے گا اس کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔