اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,795FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی گاڑی کو موٹر وے پر خطرناک حادثہ

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر فواد چوہدری گزشتہ رات لاہور سے اسلام آباد جاتے ہوئے موٹروے پرحادثے کا شکار ہوئے ۔

حادثہ چکری کے قریب پیش آیا جہاں گاڑی قلابازیاں کھاتی ہوئی دور جا گری ۔تاہم فواد چوہدری اس حادثے میں محفوظ رہےقریبی ذرائع کاکہنا ہے کہ فواد چوہدری کو سر پر اور جسم کے کچھ حصوں پر معمولی چوٹیں آئیں ۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ حادثہ ٹائر بلاسٹ ہونے کے باعث پیش آیا جس کے بعدگاڑی مکمل تباہ ہو گئی اور گاڑی کے ائیر بیگ کھل گئے ۔تفصیلات کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔فواد چوہدری کو ابتدائی طبی امداد کے بعد متبادل گاڑی میں اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔