اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,203FansLike
9,984FollowersFollow
564,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سندھ: مون سون بارشوں میں 45 افراد جاں بحق ،17 زخمی ، پی ڈی ایم اے

پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں حالیہ مون سون کے دوران 45 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 17زخمی ہوئے ۔

پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں حالیہ ہونے والی 27 دنوں کی بارشوں میں 45 افراد مختلف حادثات میں جابحق ہوئے جبکہ 17 زخمیوں کو سرکاری اسپتالوں میں علاج معالجے کے لیے لایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق کراچی میں ہونے والے مختلف حادثات میں 25 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ باشوں کے دوران ٹھٹھہ میں 9،بدین میں 5،خیرپور میں 3جبکہ سکھر اور سانگھڑ میں 1،1 اموات رپورٹ ہوئیں ۔