ضمنی انتخابات میں شکست،(ن) لیگ کامشاورتی اجلاس طلب

پنجاب کے ضمنی انتخابات میں شکست کے بعدوزیر اعظم شہباز شریف نےپارٹی کا مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

اجلاس میں ضمنی انتخابات میں شکست کی وجوہات اور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں نواز شریف اور اسحاق ڈار لند ن سے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے۔

اجلاس میں اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کرنے اور پنجاب میں وزارت اعلیٰ کے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔