حمزہ شہباز نے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے نو منتخب وزیر اعلیٰ سے عہدے کا حلف لیا۔

گورنرہاؤس لاہور میں ہونے والی تقریب میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے نمائندوں اور رہنماؤں نے شرکت کی ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں ہونے والی رائے شماری میں حکومتی اتحاد کے امید وارحمزہ شہباز کو179 ووٹ پڑے جبکہ اپوزیشن اتحاد کے امیدوار پرویزالٰہی کو186 ووٹ پڑے۔

تاہم ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے (ق) لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا خط پڑھ کر سنایا جس میں انھوں نےپارٹی ممبران کو حمزہ شہباز کو ووٹ ڈالنے کی ہدایت کی تھی ۔

ڈپٹی اسپیکر نے سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں (ق) لیگ کے 10 ووٹ مسترد کرتے ہوئے حمزہ شہباز کو کامیاب قرار دے دیا۔