چوہدری شجاعت حسین نے پرویز الٰہی کی حمایت نہ کرنے کا اعلان کر دیا

مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت نے عمران خان کے وزیر اعلیٰ کے امید وار کی پنجاب اسمبلی میں حمایت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مونس الٰہی نے جیو نیوز کے اینکر پرسن حامد میر سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ چوہدری شجاعت کے پاس گئے تھے لیکن انہوں نے وڈیو پیغام ریکارڈ کرانےسے منع کر دیا ۔ مونس الٰہی نے بتایا کہ چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان کےامیدوار کی حمایت نہیں کریں گے۔

مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ وہ بھی ہار گئے ،عمران خان ہار گئے اور آصف زرداری جیت گئے ۔