پنجاب اسمبلی کا اجلاس3 گھنٹے کی تاخیر کے بعد شروع

وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس تاخیر کے بعد ڈپٹی اسپیکر دوست محمدمزاری کی صدارت میں شروع ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر3 گھنٹے کی تاخیر کے بعداپنی نشست پر آ چکے ہیں جس کے بعد اجلاس کی کارروائی کاآغاز کر دیا گیا ہے۔اجلاس سے قبل گھنٹیاں بجائی گئیں جس کے بعدارکان اسمبلی اپنی نشستوں پربراجمان ہیں ۔

اجلاس کے آغاز پرڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والےمسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی راجہ صغیر سے حلف لیا۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیےرائے شماری کی جائے گی ۔