اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,964FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پرویز الٰہی ہمیشہ سے میرا وزیر اعلیٰ کا امیدوار تھا اور رہے گا،چوہدری شجاعت

مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی ہمیشہ سے میرا وزیر اعلیٰ کا امیدوار ہے اور رہے گا لیکن وہ عمران خان کا امیدوار کیسے ہو سکتا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ادروں سے 30 سال کا تعلق ہے ،تنقید کرنے والوں کی حمایت کیسے کر سکتا ہوں ۔ان ہی اداروں کی وجہ سے آج پاکستان محفوظ ہے۔تمام جماعتوں کے سربراہان اپنی ذاتی سوچ کا بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک کو بحران سے نکالنے کی کوشش کریں ۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفت کو ذاتی مخالفت کا رنگ دے کر غلط مطلب نکالنے کی کوشش نہ کریں ۔جس کو بھی اقتدار میں آنے کا موقع ملے وہ سیاسی مخالفین کے پاس جا کر بیٹھے۔ملک کےبہتر مفادات کے لیے سب کو ملکر کام کرنا ہو گا۔