وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب پر سپریم کورٹ میں درخواستوں کی سماعت کچھ دیر میں ہو گی

سپریم کورٹ کےجج جسٹس اعجازالاحسن سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئے ہیں ۔

لاہور رجسٹری میں گزشتہ رات مسلم لیگ (ق) اور تحریک انصاف کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی رولنگ کے خلاف درخواستیں جمع کرائی گئی تھی ۔

پرویز الٰہی کے وکیل کی جانب سے دائر پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے غیر قانونی اور غیر آئینی رولنگ کے تحت مسلم لیگ (ق) کے دس ووٹ مسترد کیے۔ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ آئین کے آرٹیکل 63 اے کی خلاف ورزی ہے۔

ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے بعد پرویز الٰہی اور تحریک انصاف کے دیگر رہنما سپریم کورٹ رجسٹری پہنچے تھے جہاں رات گئے درخواستیں موصول کر لی گئیں تھی ۔