اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,964FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عمران خان پہلے اداروں پہ حملہ آور ہو کر پریشر ڈالتا ہے پھر ریلیف لینے کی کوشش کرتا ہے،احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران نیازی جب بھی سیاست میں مات کھاتا ہے تو سپریم کورٹ کو اپنی سیاسی شکست کو فتح میں بدلنے کے لئے سیاسی تنازعات میں ملوث کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والےوفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان پانامہ سے لیکر پنجاب کی وزارت اعلی تک یہی کھیل کھیل رہا ہے۔ پہلے اداروں پہ حملہ آور ہو کر پریشر ڈالتا ہے پھر ریلیف لینے کی کوشش کرتا ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ ملک جن مخدوش معاشی چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے ان سے نمٹنےکے لئے گرینڈ نیشنل ریکوری کی ضرورت ہے جو سیاسی استحکام کے بغیر ممکن نہیں۔عمران نیازی ممنوعہ فنڈنگ کے ذریعہ گرینڈ نیشنل انارکی پیدا کر رہا ہے۔ یہ وقت جاگتے رہنے کا اور ملک کو انتشار میں دھکیلنے کی سازش کو ناکام بنانے کا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی حکومت میں بھی انتشار کی سیاست کر رہا تھا اب اپوزیشن میں ہے تو بھی سیاسی انتشار پیدا کر رہا ہے۔اس سے پہلے بھی سازشی دھرنوں کی سیاست کا موجد تھا۔کروڑوں ڈالر کی ممنوعہ فنڈنگ آخر مفت میں تو نہیں ملتی۔