اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,770FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ہم نے ظلم برداشت کیا،اب تحریک انصاف کا سامناایک مختلف (ن) لیگ سے ہو گا، طلال چوہدری

مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ اداروں کے احترام میں ہم نے بہت ظلم برداشت کیے،آئندہ الیکشن میں عمران خان کا سمامنا ایک مختلف (ن) لیگ سے ہو گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اپنے حق میں فیصلہ آئے تو ٹھیک ہے ورنہ سب غلط ۔عمران خان جس طرح کا انقلاب لانے کی کوشش کر رہے تھے ہم سب نے دیکھ لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسے حالات میں دکھیلا جا رہا ہےکہ ہم رد عمل دینے پر مجبورہوں ۔جمہوریت کی بقا کے لیے ہم نے بہت قربانیاں دیں ۔سیاست دانوں کو اپنے تمام مسائل ملکر طے کر لینے چاہئیں ۔اداروں کا احترام سب کے لیے لازم ہے۔