اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,425FansLike
9,982FollowersFollow
563,700FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

حمزہ شہباز بطور ٹرسٹی وزیر اعلیٰ کام کریں گے،چیف جسٹس

وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقری کے معاملے پر سماعت پیر تک ملتوی کر دی گئی ۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی اہلیت کے معاملے پر پرویز الٰہی کی درخواست پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیاں کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نے سماعت کی ۔چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ حمزہ شہباز پیر تک بطور ٹرسٹی کام کریں گے۔ حمزہ شہباز نے پہلے بھی بطور ٹرسٹی عداتی احکامات کے مطابق اچھی طرح ذمہ داریاں نبھائیں ۔اب بھی کیس قسم کا سیاسی فیصلہ یا تقرریاں نہیں کریں گے۔ اگر ایسا کیا گیا تو عدالت نوٹس لے گی۔

عدالت کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے حوالے سے انہیں طلب کیا گیا تھا تاہم ان کی جانب سے ان کے وکیل عرفان قادر پیش ہوئے ۔عدالت نے عرفان قادر سے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے متعلق استفسار کیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ میں صرف 2 گھنٹے پرانا ہوں جواب کے لیے مہلت دی جائے ۔عدالت کی جانب سے تحریری جواب جمع کرانے کے لیےڈپٹی اٹارنی جنرل اور ڈپٹی اسپیکر کے وکیل کوپیر تک کی مہلت دے دی گئی ۔

کیس کی سماعت اب پیر کو اسلام آباد میں ہو گی ۔