اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,964FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پی ڈی ایم نےوزیر اعلیٰ پنجاب کی اہلیت کے معاملے پرفل کورٹ سماعت کی اپیل کر دی

حکومتی اتحاد نےوزیر اعلیٰ پنجاب کے معاملے پرچیف جسٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس حوالے سے سماعت کے لیے فل کورٹ بینچ تشکیل دیں ۔

حکومتی اتحاد کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قرین انصاف ہو گا کہ عدالت عظمیٰ کے تمام معزز ججز پر مشتمل فل کورٹ سماعت کی جائے۔اعلامیہ میں چیف جسٹس سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس حوالے سے سپریم کورٹ بارکی نظر ثانی درخواست اور دیگر متعلقہ درخواستوں ایک ساتھ سماعت کے لیے مقرر کیا جائے ۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ اس حوالے سے حکم صادر کرےکیونکہ یہ بہت اہم قو می ،سیاسی اور آئینی معاملات ہیں ،اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے سیاسی عدم استحکام کی بھاری قیمت معاشی دوالیہ پن کے خطرات مہنگائی اورغربت کی صورت میں ادا کرنا پڑ سکتی ہے۔