اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

فل کورٹ نہ بنائی گئی تو ہم کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے، رانا ثنااللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ اگر وزیر اعلیٰ پنجا ب کےمعاملے پر فل کورٹ نہ بنایا گیا تو ہم کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے۔

مسلم لیگ(ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2015 میں بھی 8 ججز کے بینچ نےپارٹی سربراہ کے متعلق کیس پر فیصلہ کیا تھا۔

ان کاکہنا تھا کہ اگر فل کورٹ تشکیل نہیں دی جاتی تو ہم عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے۔فل کورٹ تشکیل نہیں دی جاتی تو حمزہ شہباز بھی کیس میں پارٹی نہیں بنیں گے۔