پنجاب میں وزارت اعلیٰ کا معاملہ :سپریم کورٹ نےفوری فل کورٹ بنانے کی اسدعا مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے فل کورٹ معاملے سے متعلق میرٹ پر مزید دلائل مانگ لیے۔جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس میں کہا کہ مزید وضاحت چاہتے ہیں کہ فل کورٹ یا لارجز بینچ کیوں بنایا جائے ۔ آپ شاید چاہتے ہیں کہ فل کورٹ بنا دیں تو ٹھیک ورنہ نہیں ؟

وزیر قان اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اس پر کافی دلائل موجود ہیں ۔۔جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس میں کہا کہ ٹھوس دلائل میرٹ پر سنیں گے جس کے بعد فیصلہ کریں گے۔آپ فوری شاپنگ کرنا چاہتے ہیں ۔

چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ 5 ججزنے فیصلہ کرتے ہوئے وزیر اعظم کوگھر بھیجا تو آپ نے مٹھایاں بانٹی اب آپ فل کورٹ کا کہہ رہے ہیں ،اگر معاملہ زیادہ آگے بڑھا تو فل کورٹ تشکیل دے دیا جائے گا۔