اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,770FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

تمام ریاستی ادارے آئین کے متعین دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے کام کریں،وزیر اعظم

وزیر اعظم شہبا ز شریف کاکہنا ہے کہ جمہوری نظام کو ہموار اور مؤثر طریقے سے چلانے کے لیے ضروری ہے کہ تمام ریاستی ادارے آئین کے متعین دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے کام کریں۔

وزیر اعظم کی جانب سے جاری کردہ ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا گیا کہ گزشتہ زور قومی اسمبلی میں میرےکیے جانے والے خطاب کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ جمہوری نظام کو ہموار اور مؤثر طریقے سے چلانے کے لیے ضروری ہے کہ تمام ریاستی ادارے آئین کے متعین دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے کام کریں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اس بات کو سمجھے بغیرہم قومی طور پر کسی بھی مقام پر نہیں پہنچ سکیں گےبلکہ ایک ہی دائرے میں گھومتے رہیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں رائے کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر 8 سال بعد بھی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کیوں نہیں کررہے ہیں؟2018 کی اپوزیشن اگر سیاست کو مقدم رکھتی تو ریاست کا اللّٰہ ہی حافظ تھا، ہم نے فیصلہ کیا کہ ہمیں ریاست کو بچانا ہے سیاست تو ہوتی رہے گی۔شہباز شریف نے کہا کہ ٹرانسپیریسی انٹرنیشنل نے کہا کہ سب سے زیادہ کرپشن پی ٹی آئی کے دور میں ہوئی، پچھلی حکومت نے ترکی، سعودی عرب اور چین کے ساتھ تعلقات خراب کیے۔انہوں نے کہا کہ 2018 کے الیکشن پاکستان کی تاریخ کے جھرلو الیکشن تھے، تاریخ کی بدترین دھاندلی ہوئی، جس کے بعد ملک پر نااہل حکومت مسلط کی گئی۔