اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,964FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ڈالر 239 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ڈالر 2 روپے 98پیسے مہنگا ہونے کے بعد239 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

روپے کی بے قدری میں اضافہ رک نہ پایا ۔ آج انٹر بینک میں ڈالر2 روپے 98 پیسے مزید مہنگا ہونے بعد239 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جب تک سیاسی حالات بہتر نہیں ہوتے اور آئی ایم ایف پروگرام کے تحت قرضوں کی قسط جاری نہیں ہوتی اس وقت تک روپیہ بے قدر رہے گا اور ڈالر کی اڑان جاری رہے گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ غیریقینی سیاسی صورتحال، ہفتہ وار بنیادوں پر ملکی ذرمبادلہ کے ذخائر میں تسلسل سے کمی اور آنے والے دنوں میں روپے کی قدر مزید گھٹنے کے خدشات کے پیش نظر درآمدی شعبوں کی لیٹر آف کریڈٹس کھولنے کی رفتار تیز ہوگئی ہے جس سے روپیہ پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔