اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

برطانیہ میں تحریک انصاف کے لیے خیرات کے نام پر لاکھو ں ڈالر اکھٹے کیے گئے ،برطانوی میڈیا

برطانوی میڈیا فائنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ابراج گروپ کے مالک عارف نقوی نےبرطانیہ میں ٹی 20 میچز کرائے ۔

تفصیلات کے مطابق عارف نقوی نےکیمن آئی لینڈ میں شامل کمپنی ووٹن کرکٹ لمٹیڈ کوتحریک انصاف کے بینک رول کے لیے استعمال کیا۔

رپورٹ کے مطابق عارف نقوی 2012 سے 2014 تک ووٹن ٹی 20 کے صدر رہے اس دوران منتقل کی جانے والی سب سے بڑی رقم 20 لاکھ ڈالر تھی ۔

اس حوالے سے رد عمل میں تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس حقیقت کے باوجود کہ شریف برادران کو 20 ملین امریکی ڈالر موصول ہونے کا ذکر صرف پاسنگ ریمارکس کے طور پر کیا گیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کو 1.3 ملین امریکی ڈالر کی قانونی فنڈنگ کچھ سخت قرار دی گئی ہے، ایف ٹی کا زاویہ کچھ پاکستانی میڈیا گروپس سے بھی بدتر ہے۔