اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,770FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سیاست ،سیاسی میدان میں آ کر کریں ،باہر سے کوئی ہمارا باپ بننے کی کوشش نہ کرے، فضل الرحمان

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ سیاست کرنی ہے تو سیاست کے میدان میں آ کر کریں ۔باہر سے نہ کوئی پتھر مارے اور نہ ہی کوئی ہمارا باپ بننے کی کوشش کرے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاملے میں فل کورٹ بینچ اس لیے نہیں بنایا گیا کہ ججز چھٹی پر ہیں لیکن اگلے ہی روز جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بلا لیا گیا۔

ان کاکہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس 8 سال سے التوا کا شکار ہے ،پانامہ کیس میں وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف فیصلہ سنا دیا گیا لیکن عمران خان کے معاملے میں کیس کو 8 سال سے لٹکایا جا رہا ہے۔ پارٹی فنڈنگ کیس میں نہ تو عمران خان بچے گا اور نہ ہی پارٹی ۔