اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,425FansLike
9,982FollowersFollow
563,700FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

فنانشل ٹائمز کی رپورٹ چیخ چیخ کر بتا رہی ہے کہ عمران نیازی جھوٹ اور منافقت کا پیکر ہے،وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معتبر عالمی ادارے فنانشل ٹائمز کی تحقیقاتی رپورٹ عمران نیازی کے خلاف سنگین فرد جرم ہے ۔

شہباز شریف نے ٹوئٹر پیغام میں کہاکہ فنانشل ٹائمز کی تحقیقاتی رپورٹ نےپی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ، غیرقانونی بھاری رقوم کی ترسیل کے حقائق بے نقاب کر دیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں بیان کردہ ٹھوس حقائق چیخ چیخ کر بتا رہے ہیں کہ عمران نیازی جھوٹ، تضادات اور منافقت کا پیکر ہے۔