اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,770FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

الیکشن کمیشن تینوں جماعتوں کی فنڈنگ کا فیصلہ اکٹھا جاری کرے تا کہ لوگ موازنہ کر سکیں،فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومتی اتحاد کی اوورسیز پاکستانیوں سے نفرت سمجھ سے بالاتر ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ووٹنگ کا حق ختم کیا گیااب پاکستانی جو تحریک انصاف کو فنڈ کرتے ہیں ان کے خلاف کمپین چلائ جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے نزدیک بیرون ملک مقیم پاکستانی ہماری معیشت کیلئے ریڑہ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

فواد چوہدرنے کہا کہ حکمران اتحادخود ایک مافیا ہے ،تحریک انصاف فنڈنگ کیلئے کسی مافیا پر انحصار نہیں کرتی بلکہ اوور سیز پاکستانی اور عام پاکستانی تحریک انصاف کو فنڈ کرتے ہیں ہم فنڈنگ کا یہ ہی طریقہ جاری رکھیں گے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن تینوں جماعتوں ک فنڈنگ کا فیصلہ اکٹھا جاری کرے تا کہ لوگ موازنہ کر سکیں۔