منی لانڈرنگ کیس: فرد جرم عائد کرنے کے لیے شہباز شریف اور حمزہ شہباز طلب

لاہور کی اسپیشل سینٹرل کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے اگلی سماعت پر دونوں ملزمان کو طلب کر لیا۔

اسپیشل سینٹرل کورٹ کے جج اعجاز اعوان نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی ۔ملزمان کے وکیل کے بتایا کہ حم،زہ شہباز کی کمرمیں درد ہے جس کے باعث وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکےجبکہ شہباز شریف بیمار ہیں ،ان کے ڈاکٹر نے انہیں سڑک کے ذریعے لمبا سفر کرنے سے منع کیا ہے۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ شہباز شریف کی درخواست معافی پر نہیں لیکن حمزہ شہباز کی درخواست پر اعتراض ہے۔ضمانت منظور ہوتے ہی ملزم نے پیش ہونا چھوڑ دیا۔ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے بتایا کہ حمزہ شہباز کے19 بینک اکاؤنٹس کا ریکارڈ مل گیا ہے۔7 بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات آنا ابھی باقی ہیں ۔سلمان شہباز کے جب اکاؤنٹس اور جائیدادوں کا ریکارڈ مل چکا ہے وہ جمع کرا دیا گیا ہے۔

عدالت نے دونوں ملزمان کی حاضری سے معافی کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے سماعت7 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے اگلی سماعت پر فرد جرم کے لیے دونوں ملزمان کو طلب کر لیا۔