اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,416FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ہانگ کانگ میں کانسرٹ کے دوران اسکرین ڈانسرز پر آ گری ،2 شدید زخمی

ہانگ کانگ کےمشہور بوائے بینڈ مرر کے کنسرٹ کے دوران اسٹیج پر ایک بڑی ویڈیو اسکرین گرنے سے 2 ڈانسر زخمی ہو گئے ہیں۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب کانسرٹ کے دوران اسٹیج پر لٹکی ہوئی 4 میں سے ایک اسکرین ٹوٹ کر نیچے کھڑے ڈانسر پر آ گری جس کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جا ر ہی ہے جبکہ دوسر ے زخمی کو اسپتال لے جانے کے بعد ابتدائی طبی امداد دے کر گھر روانہ کر دیا گیا۔

حادثے کے بعد کانسرٹ کو منسوخ کر دیا گیا جبکہ پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔