اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,964FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وفاقی حکومت کامحرم الحرام میں نگرانی کے لیے کنٹرول روم قائم کرنے کا فیصلہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ جلوسوں اور مجالس کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے خصوصی سیکیورٹی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔ مذہبی منافرت کو روکنے کے لیے آن لائن پلیٹ فارمز کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔

اس سے قبل گزشتہ روزعشرہ محرم الحرام کے دوران امن وامان کے حوالے سے وزارت داخلہ میں خصوصی اجلاس ہوا۔ وزیر داخلہ کی زیر صدارت اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے اور مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ امن وامان قائم رکھنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پرسختی سےعمل درآمد کیا جائے۔ بین المکاتب فکر ہم آہنگی کیلئے علماء کرام اور مشائخ سے رہنمائی لی جائے۔ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز اور منافرت پر مبنی مواد کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مذہبی منافرت اور اشتعال انگیزی کسی صورت قابل قبول نہیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے سخت ایکشن لیں۔