اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مسلم لیگ (ن) نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کاانتخاب ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ درخواست میں پنجاب اسمبلی سیکرٹیریٹ اور اسپیکر سبطین خان کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گی ہے کہ اسپیکر کے انتخاب میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے ۔اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے تحت ہوتا ہے۔لیکن انتخابی عمل کے دوران بیلٹ پیپر پر سیریل نمبردرج کرائے گئے جو کہ قانون کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں انتخاب دوبارہ کرانے کی استدعا کی گئی ہے۔