اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,355FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

مردان: شادی کی تقریب کے دوران مکان کی چھت گر گئی ،3افراد جاں بحق

مردان کے علاقے مصری آباد میں شادی کی تقریب کے دوران گھر کی چھت گرنے سے 2 بچوں سمیت خاتون ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئی جبکہ 3افراد زخمی بھی ہوئے ۔

تفصیلات کے مطابق حادثے کے فوری بعد ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں ۔ امدادای ٹیموں نے اہل علاقہ کی مدد سے زخمیوں اور لاشوں کو ملبے سے نکال لیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے واقعے میں زخمی ہونے والے 3 افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔جہاں ایک بچے کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 6 سالہ عارف،19سالہ زوجہ محمد آصف اور2 سالہ انیس شامل ہیں ۔