اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,003FansLike
9,999FollowersFollow
568,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پی ٹی آئی کاچیف الیکشن کمشنر کے خلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے ضابطے کی سنگین خلاف ورزی کی ہے جس پر ہم لیگل ٹیم سے مشاورت کے بعد ان کیخلاف کاروائی کیلئے کیس جوڈیشل کمیشن میں بھیجیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کل الیکشن کمیشن ممبران کی حکومتی اتحاد سے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے حوالے سے ملاقات ہوئی۔ الیکشن کمیشن کے ارکان ہائی کورٹ کے جج کے برابر تنخواہ اورمراعات لیتے ہیں۔ ان پر اعلیٰ عدلیہ کا کوڈ آف کنڈکٹ اپلائی ہوتا ہے۔ کوئی جج کسی کیس میں ایک فریق سے ملکر کیس پر بات نہیں کر سکتا۔

ان کاکہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ضابطے کی سنگین خلاف ورزی کی ہے جس پر ہم لیگل ٹیم سے مشاورت کے بعد ان کیخلاف کاروائی کیلئے کیس جوڈیشل کمیشن میں بھیجیں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عارف نقوی پر کیس پر بار کرنے والےنواز شریف کو 20 ملین ڈالر رشوت بات نہیں کرتے۔ میں الیکشن کمیشن کو کہنا چاہتا ہوں ہمیں تو اوورسیز پاکستانی ایسے ہی فنڈ دیتے تھے اور دیتے رہیں گے، البتہ( ن )لیگ اور پیپلز پارٹی نے سیٹھ پکڑے ہیں، مریم اورنگزیب کا سگریٹ کیس واضح مثال ہے۔