اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,746FansLike
9,981FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

تحریک انصاف کا امیدواربلامقابلہ پنجاب اسمبلی کا ڈپٹی اسپیکر منتخب

پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعت (ق) لیگ کے مشترکہ امیدوارواثق قیوم عباسی بلا مقابلہ پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر منتخب ہو گئے ۔اپوزیشن اتحاد اپنے امیدوار کے مطلوبہ دورانیے کے درمیان کاغذات نامزدگی ہی جمع نہ کرا پائی ۔

سیکرٹری پنجاب اسمبلی عنایت اللہ کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا حتمی وقت 5 بجے کا تھا جس دوران اپوزیشن اتحاد کی جانب سے کسی کےکاغذات نامزدگی جمع نہ کرائے جا سکے۔مقرر ہ وقت کے بعد کسی کے کاغذات موصول نہیں کیے جائیں گے۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی اپنے مشترکہ امیدوارعلی حیدر گیلانی کے کاغذات نامزدگی 5 بجے سے پہلے اسمبلی سیکرٹیریٹ میں جمع نہ کرا پائی ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک انصاف کی جانب سے تحریک عدم اعتماد لائی گئی تھی جس میں ان کے خلاف186 ووٹ پڑنے کے بعد انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔