اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,003FansLike
9,999FollowersFollow
568,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بزرگوں کا احترام ختم ہو گیا،بدتہذیبی کےخلاف اکیلا بھی رہ گیا تو لڑوں گا،مولانا فضل الرحمان

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اب بزرگوں کا احترام ختم ہو چکا ہےاپنی مرضی کی مالک مخلوق نےروایات کو تباہ کر کے رکھ دیا،بد تہذیبی کے خلاف اکیلا بھی رہ گیا تو لڑتا رہوں گا۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر سیاسی پارٹی کا اپنا ایک منشور ہوتا ہےجبکہ فیصلہ عوام کرتے ہیں ۔گزشتہ 2 دہائیوں سے ملک میں نظریات کی بجائے تہذیبی جنگ لڑی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کان کھول کر سن لیں ہم کسی کی غلامی قبول نہیں کریں گے۔عمران خان تمہیں بین الاقوامی سازش کے تحت نکالا نہیں گیا لایا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ 2013 میں ایک وفد نے بتایا کہ پشتون خطے میں مذہب کی جڑیں کمزور کرنی ہیں ۔ہم ہتھیار نہیں ڈالیں گے میدان میں رہ کر لڑتے رہیں گے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمیں سیاسی اور آئینی جنگ لڑنی ہے۔یہاں انصاف کے نام پر بد تہذیبی شروع ہو چکی ہے اب علماء کا فرض ہے کہ وہ قوم کو درست راہ دکھلائیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے منظم طریقے سے اداروں کو استعمال کرتے ہوئے ہمارے خلاف کیسز بنوائے ۔ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں ۔جج اپنے رویے سے فریق بنتا اور عدلیہ کو استعمال کرتا ہےتو اس کے نتائج خطرناک ہوں گے۔اگر بدنیتی کے ساتھ ہمیں بدنام کیا گیا تووہ ہم فائل تمہارے منہ پر ماریں گے۔