اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,007FansLike
9,986FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پاک فوج سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں کوشاں

پاک فوج کی جانب سے بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی اور بحالی کی سرگرمیاں جاری ہیں ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کے جوان سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہیں، متاثرہ علاقوں سے پاک فوج کے جوان سیلاب کے پانی کو نکالنے اور متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے عمل میں کوشاں ہیں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق متاثرین کو طبی امداد اور خوراک بھی فراہم کی گئی جبکہ مختلف مقامات پر زخیوں اور بیماروں کے لیےمیڈیکل کیمپ بھی بنائے گئے ہیں جہاں پاک فوج کے ڈاکٹر اور اسٹاف مریضوں کے علاج معالجے میں مصروف ہیں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے اضلاع بولان، لسبیلہ، اوتھل، جھل مگسی جبکہ غذر میں بھی سیلاب میں پھنسے 700 سے زائد خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔