اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,829FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بھارت:فضائیہ نےمگ 21 اور29لڑاکا طیارے گراؤنڈ کرنے کی تاریخ دے دی

نئی دہلی: بھارتی فضائیہ نے 4 مگ 21 فائٹر سکواڈرن کو مرحلہ وار ختم کرنے کے لیے 3 سال کی ڈیڈ لائن تیار کر لی۔ پہلے مرحلے میں رواں سال ستمبرمیں پہلے سکوارڈن کو گراؤنڈ کی جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق فیصلہ حالیہ حادثے کے باعث نہیں لیا گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں فلائنگ کافن کے نام سے مشہورروسی ساختہ مگ طیاروں کو گراؤنڈ کرنے کے حوالے سے حکومتی ایوانوں میں بہت پہلے سے بات چل رہی ہے۔

یاد رہے کہ بھارت کے پاس مگ 21 کے علاوہ مگ 29 کا اسکوارڈن بھی موجود ہے جسے گراؤنڈ کرنے کے لیے2025 کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔

اس مرحلے میں سب سے پہلے سری نگر سے تعلق رکھنے والی 51 سکواڈرن میں موجود 17 سے 20 لڑاکا طیاروں کو گراؤنڈ کیا جائے گا۔

27فروری 2019 کو پاکستان کی جانب سے ونگ کمانڈر ابھی نندن ورتھمان کے طیارے کو پاکستان ائیر فورس کے شاہینوں نے مار گرایا تھا اس کا تعلق بھی 51 سکواڈرن سے تھا۔

بھارت کے پاس پاس تقریباًستر، MiG-21 طیارے اور پچاس ،MiG-29 لڑاکا طیارے موجودہیں جو کہ جدید دور کے طیاروں کا مقابلہ کرنے کی اہلیت کھو چکے ہیں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ 5 سالوں میںبھارتی فضائیہ کے طیارں اور ہیلی کاپٹروں کے حادثات میں 42 دفاعی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ ان فضائی حادثات کی کل تعداد 45 تھی ۔