اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,829FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

رونالڈو اور ڈیوڈبیکھم بھارت کو کامن ویلتھ گیم میں تمغہ نہ دلا سکے

برطانیہ میں جاری کامن ویلتھ گیم میں بھارت سے تعلق رکھنے رونالڈو سنگھ اور ڈیویڈ بیکھم کی جوڑی مردوں کے سائیکلنگ کے مقابلو ںمیں ملک کوتمغہ تو نہ دلا سکی البتہ دنیا کے معروف فٹبالرز کے ہم نام بھارتی سائیکلسٹ اس وقت خبروں میں جگہ بنانے میں کامیاب ضرور ہو چکے ہیں ۔

بھارت سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ رونالڈو سنگھ اور 20 سالہ ڈیوڈ بیکھم یوں تو کامن ویلتھ کے مردوں کے سائکلنگ کے مقابلے میں جی توڑ کوشش کی لیکن چھٹے نمبر پر رہےلیکن سوشل میڈیاپر ٹرینڈمیں ہیں ۔

یاد رہے کہ رونالڈو برازیل سے تعلق رکھنے والے ایک سابقہ فٹ بالر تھے جبکہ ڈیوڈ بیکھم برطانیہ سے ہی تعلق رکھتے ہیں دنوں ہی فٹبالر کھیل کی تاریخ میں اپنا ایک منفرد مقام رکھتے ہیں ۔

اس حوالے سے بھارتی سائکلسٹ ڈیوڈ بیکھم کا کہنا تھا کہ وہ جب بھارت سے برطانیہ کے ایئر پورٹ پر پہنچے تو حکام کی جانب سے حیرانگی کا اظہار کیا گیا اور ان کے نام کو لے کران سے کافی پوچھ گچھ بھی کی گئی ۔