اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,977FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

حکومت نےپیٹرول3 روپے 5 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی ۔

پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے فی لیٹر کمی کے بعدنئی قیمت 227 روپے 19 پیسے ہو گئی ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سےجاری اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 244 روپے 95 پیسےمقرر کی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کےمطابق مٹی کاتیل 4 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافے کے ساتھ 201 روپے7 پیسےمیں فروخت ہو گا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 12 پیسے کی کمی کر دی گئی ہے۔ قیمتوں میں کمی کے بعدنئی قیمت 191 روپے 32 پیسے ہو چکی ہے۔