اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,355FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سابق چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نےپبلک اکاؤنٹس کمیٹی میںطلبی کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا

سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیاجانب سےطلب کیےجانے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ7جولائی کے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی میٹنگ کے منٹس غیر قانونی قرار دیے جائیں اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو تادیبی کارروائی سے روکا جائے۔سابق چیئرمین نیب کی جانب سےدائر درخواست میں سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری قومی اسمبلی اور سیکرٹری پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو فریق بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں طیبہ گل نامی خاتون نے سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال اور ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد پر ہراسانی کے الزامات عائد کیے تھے جس کے بعدپبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے انہیں ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا۔