اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,964FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

خیبر پختون خوا حکومت نے نسوار پر عائد ٹیکس میں کمی کا اعلان کر دیا

خیبر پختون خواہ حکومت نےتمباکو اور نسوار پرعائد ٹیکس میں کمی کا اعلان کر دیا۔اس سلسلے میں حکومت نے نسوار پر عائد ٹیکس میں 50 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔ نسوار پر 5 روپے ٹیکس وصول کیا جاتا تھا۔ نئے فیصلے کے مطابق اب ٹیکس ڈھائی روپے کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ عوام سمجھتی ہے کہ حکومت تمباکو کی مصنوعات پر ٹیکس کے ذریعہ پیسہ کما رہی ہےجبکہ نسوار پر عائد ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ نسوار کے استعمال کی حوصلہ شکنی کرنا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ نسوار اتنا بڑا نشہ نہیں جس سے مسائل میں اضافہ ہو۔عوام کا مطالبہ تھا کہ نسوار پر عائد ٹیکس میں کمی کر دی جائے ۔حکومت نسوار کے ٹیکس سے کوئی بڑی کمائی نہیں کر رہی تھی ۔