اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,964FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

قصور سیاست دانوں کا ہےجس کے باعث آرمی چیف کو مداخلت کرنا پڑی ، چوہدری شجاعت

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال میں سیاست دانوں کی نا اہلی ہے جس کے باعث آرمی چیف کو معاشی حالات میں مداخلت کرنا پڑی ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پارٹی کےآئین میں تبدیلی کرنا چاہتا ہوں ۔میرا ایمان ہے کہ سچ سب کے سامنے لایا جائے ۔سوشل میڈیا پر مجھ پر الزامات لگائے جا رہے ہیں ۔میرے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے۔مجھ پر جو الزامات لگے اس پر سب کو اعتماد میں لینا چاہتا ہوں ۔

ان کا کہنا تھا کہ معیشت کی بدحالی کے ذمہ دار صرف سیاستدان ہیں ۔مجھ پر اور میرے بیٹوں پر کرپشن کے الزامات لگائے جا رہے ہیں ۔میں اور طارق بشیر چیمہ وزیر اعظم سے ملاقات کرنے گئے ۔کس جرم کے تحت میرے بیٹوں کو مجرم بنایا جا رہا ہے۔عمران خان اداروں کے خلاف گفتگو کر رہے ہیں ۔