اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,964FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی صرف صوبوں تک محدود ہو چکی ،ہمیں ان سے سیکھنا ہو گا، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کاکہنا ہے کہ جس طرح گزشتہ سالوں میں ہماری جماعت آگے بڑھی اس طرح پاکستان کی کوئی دوسری جماعت آگے نہیں بڑھ سکی ۔پیپلز پارٹی اندرون سندھ اور (ن) لیگ وسطی پنجاب تک محدود ہو چکی ہے۔

اسلام آباد میں پارٹی کے نیشنل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت عوام میں سے اوپر آئی ۔جس طرح ہماری پارٹی نےترقی کی کسی اور جماعت نے اس طرح کام نہیں کیا۔ہمیں ان جماعتوں سے سیکھنا ہو گا۔

عمران خان نے کہا کہ کوئی بھی پارٹی اس وقت تک پھل پھول نہیں سکتی جب تک اس میں میرٹ کے تحت کام نہ ہو۔میرٹ والی پارٹیوں میں الیکشن ہوتا ہے۔ہم نے پورا سسٹم تیار کرنے کی کوشش کی لیکن کامیابی حاصل نہیں کر سکے۔

عمران خان نے کہاکہ پاکستان میں روایت بن چکی ہے جو بھی پارٹی الیکشن میں کامیاب نہیں ہوتی وہ نتائج ہی تسلیم نہیں کرتا۔الیکشن کمیشن اگر ای وی ایم مشینوں کے تحت انتخابات کرائے تودھاندلی کے130 طریقوں سے بچا جا سکتا ہے۔