اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,909FansLike
9,984FollowersFollow
564,300FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

حکومت نے عمران خان کو نا اہل کرانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

اتحادی جماعتیں الیکشن کمیشن کے فیصلے کی روشنی میں عمران خان کو نا اہل کروانے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کو تیار

وزیراعظم ہاؤس اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر تفصیلی غور کیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں عمران خان کو نااہل کرانے کے لیے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا، ریفرنس آرٹیکل62 اور 63 کے تحت دائرکیا جائےگا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کل ممنوعہ فنڈنگ کیس پر سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دےگی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان اور دیگر قیادت کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے متعلق بھی کابینہ کل فیصلہ کرےگی۔