اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,719FansLike
9,986FollowersFollow
564,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

نوازشریف بھی انتقامی سیاست کی آگ پر پیٹرول ڈال رہے ہیں،شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحاد نہ عوام میں جانے،نہ الیکشن کرانے،نہ مسائل حل کرنے کے قابل ہے۔ 13 پارٹیوں نے عمران خان اور اسکی پارٹی کو حدف بنایا ہوا ہے، انہوں نے 100پریس کانفرنسوں کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا بھونڈا فیصلہ سپریم کورٹ میں جانے کے ساتھ ہی نیست ونابود اور دفن ہو جائے گا

انہوں نے کہا کہ حکومتی اتحاد نے ملکی و عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے گرفتاریوں،مقدمات،عمران خان اور اسکی پارٹی کو نااہل کرانے پر زور دیا ہوا ہے،جس سے سیاست میں مزید انتشار اور خلفشار بڑھے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جبکہ فضل الرحمن اور نوازشریف بھی انتقامی سیاست کی آگ پر پیٹرول ڈال رہے ہیں۔