دوکان داروں پر انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس عائد کرنے میں کچھ غلطی ہو گئی ، مفتاح اسماعیل

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ہم نے ایک اندازے کے مطابق تمام دوکان داروں پر 3 ہزار ٹیکس عائد کیا تھا۔لیکن اس معاملے میں غلطی سے چھوٹے دوکان داروں کو بھی شامل کر لیا گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ بجلی کے بلوںکے حوالے سےتاجروں سے دوبارہ مذاکرات کیے ہیں گئے ۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ کسی کو بھی نہیں پتہ تھا کہ ڈالر کتنا بڑھے گا، بینکوں پر ڈالرز پر سٹے بازی کا الزام درست نہیں۔ ڈالر کو قابو میں لانے میں بینکوں کا کردار مثبت رہا ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ملک میں 30دن کے ڈیزل، 25دن کے پیٹرول اور 6ماہ کے فرنس آئل کے ذخائر موجود ہیں۔ آئندہ 3 ماہ تک درآمدات میں اضافہ نہیں ہونے دیا جائے گا اور گاڑیوں سمیت دیگر غیر ضروری اشیاء کی درآمدات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔