اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,690FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

حکومت نے روس سے سستی گندم خریدنے کی منظوری دے دی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے روس سے گندم خریدنے کی کی منظوری دے دی۔وزارت کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگرروس زیادہ قیمت مانگے تو پیشکش منسوخ کردی جائے۔

تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے منظوری دے دی کہ حکومتی سطح پرگندم 390 ڈالر فی میٹرک ٹن کے حساب سے خریدنے کی پیشکش کی جائے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ 28 مئی کو وفاقی کابینہ نے 30 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دی تھی۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے خریداری کی کوششیں شروع کیں توروس نےابتدا میں410 ڈالر فی میٹرک ٹن کی پیشکش کی تھی۔

ای سی سی نے390 ڈالرفی میٹرک ٹن کے حساب سے گندم خریداری کی پیشکش کا فیصلہ کیا ہے۔