اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,592FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

عمران خان 100 جلسےبھی کرلیں، اب جان نہیں چھوٹے گی ،طلال چوہدری

مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان چاہیں تو 100 جلسے کرلیں لیکن الیکشن کی تاریخ پی ڈی ایم دے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے علاقے سمندری میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ سائیکل چور جیل میں اور ڈالر چور باہر ہو۔ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کو زیادہ قانون کی سمجھ نہیں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ آپ تو کہتے ہیں انقلاب لے کر آؤں گا لیکن آپ تو نیوٹرل کا نام نہیں لے سکتے، یہ کہتے تھے کہ میں وزیر اعظم بنوں گا تو کسی کی ڈکٹیشن نہیں لوں گا۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ پرویز الٰہی چوہدری شجاعت کے نہ ہو سکے تو آپ کے کہاں سے ہوں گے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں جے آئی ٹیزبن چکی ہیں، کیس میں کوئی جان ہوتی تو کچھ نہ کچھ نکل آتا۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ صرف بیان بازی کرتے ہیں، یہ جلسے اپنی جان چھڑانے اور سزا سے بچنے کے لیے کر رہے ہیں۔