اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,113FansLike
9,998FollowersFollow
568,300FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاکستان اورترکی کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اورترکی کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں، مصنوعات کی تجارت کے معاہدےسے دونوںممالک کےلئے نئی راہیں کھلیں گے، دوطرفہ تجارت کے فروغ کے لئے معاہدے پر پوری طرح عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

اسلام آباد میں پاکستان اور ترکی کےدرمیان تجاری معاہدے پردستخطوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان اور ترکی کے تاریخی برادرانہ تعلقات میں یہ معاہدہ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

وزیر اعظم نےکہا کہ ترکی کےصدر رجب طیب اردوان کی مثالی قیادت میں ترکی کے وزیر تجارت مہمت مش اور پاکستان کے وزیرتجارت سید نوید قمر اوردونوںممالک کےسفرا اور دیگر حکام نے بہت محنت کی ہے جس کے بعد یہ معاہدے طے پایاہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارت کے فروغ کی وسیع گنجائش اور صلاحیت موجود ہے اور تجارت کے فروغ کے لئے ہم بھرپور عزم رکھتے ہیں۔