اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,378FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

جسمانی ریمانڈ اور تفتیش کے دوران ملزم شہباز گل کے حقوق کا مکمل خیال رکھا گیا ، اسلام آباد پولیس

تحریک انصاف کے گرفتار رہنما شہباز گل کی جانب سے عدالت میں تشدد کے بیانات کو اسلام آباد پولیس نے مسترد کر دیا۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے کہا کہ دوران تفتیش ملزم کے حقوق کا مکمل خیال رکھا گیا ہے۔پولیس جسمانی ریمانڈ کے دوران قانون کے مطابق تفتیش کرتی ہے اور کسی قسم کا تشدد نہیں کیا جاتا۔

ترجمان نے وضاحتی بیان میں کہا کہ دوران تفتیش ملزم کے حقوق کا مکمل خیال رکھا گیا ہے۔پولیس جسمانی ریمانڈ کے دوران قانون کے مطابق تفتیش کرتی ہے اور کسی قسم کا تشدد نہیں کیا جاتا۔ملزم پر تشدد کے متعلق سوشل میڈیا پر ایک جھوٹا پروپیگینڈا کیا جارہا ہے۔پولیس کی تفتیش تمام حالات و شواہد کو مدنظر رکھ کرکی جارہی ہے۔

پولیس کا کہناہے کہ تفتیش کو شواہد کی روشنی میں میرٹ پر یکسو کیا جائے گا۔پولیس ریکارڈ عدالت کی معاونت کے لئے ہوتا ہے جو عوام میں شئیر نہیں کیا جاسکتا۔فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوشش کی جاری ہے۔اگر ملزم بے گناہ ہے اور فون میں کوئی مواد موجود نہ ہے تو انہیں پولیس کے ساتھ تعاون کرنا چاہئیے۔