اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,871FansLike
9,998FollowersFollow
568,300FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

صبح کے وقت کی وہ 5 بری عادات جو صحت و زندگی کے لیے مضرہیں

واشنگٹن(ہیلتھ ڈیسک) صبح کے وقت بیدار ہونے سے تیار ہونے تک ہم عموماً کچھ ایسی معصومانہ لیکن بری عادات میں گرفتار ہوتے ہیں جو پورے دن بلکہ زندگی پر بھی اثرانداز ہوتی ہیں اور ان میں سے 5 عادات ایسی ہیں جو صحت اور خود آپ کی ترقی کی دشمن ہیں۔
1- الارم کو وقتی طور پر بند کرنا:
لائف کوچ اور صحت مند زندگی گزارنے کے ماہرین کہتے ہیں کہ صبح الارم کے ’ سنوز‘ یا غنودگی بٹن کو دبا کر مزید چند منٹ سونا اچھی بات نہیں کیونکہ اس سے آپ دیر میں بیدار ہوں گے اور آپ کے پورے دن کے معمولات بھی اسی انداز سے متاثر ہوتے ہیں پھر دفتر اور کام پر تاخیر سے پہنچنے پر کوئی بھی کام ٹھیک طرح سے نہیں ہوسکتا۔ اس طرح آپ اپنے کاروبار اور دفتری معمولات سے بہت پیچھے رہ جاتے ہیں۔
اس کا ممکنہ حل:
صبح جیسے ہی الارم بجے تو بیدار ہوتے ہی سوچیں کہ مزید چند منٹ سونے کی بجائے اگر ابھی جاگ جائیں گے تو آپ وقت پر کام شروع کرسکیں گے اور وہ سارے امور انجام دے سکیں گے جو ضروری ہیں اورانہیں ختم کرنا ہے۔ خود سے کہیں کہ اس طرح میں خوش و خرم جلد گھر آجاؤں گا اور اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ مزید وقت گزارسکوں گا یہ خیال آپ کو مزید نیند سے بچائے گا۔
2- صفائی کو نظرانداز کرنا:
اس کا تعلق بھی تاخیر سے اٹھنے میں ہے ۔ صبح دیر سے اٹھنے پر نہانے، دانت صاف کرنے اور دیگر صفائیوں کا وقت نہیں ملتا اور اس کا اثر آپ کی صحت سمیت بقیہ دن پر بھی پڑتا ہے۔
حل:
صبح کے وقت نہانے سے بدن پربہت اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اسی طرح اچھی طرح دانت صاف کرنے سے بھی ذہنی اور منہ کی صحت بہتر رہتی ہے۔ ذاتی صفائی سے آپ کو جو توانائی ملتی ہے وہ اگلے دن کے لیے بھی کافی رہتی ہے۔
3- بے دلی سے ناشتہ کرنا:
صبح اگر ناشتے کو مناسب وقت نہ دیا جائے تو اس کے خطرناک اثرات مرتب ہوتے ہیں بلکہ ناشتا نظرانداز کرنے سے تو کئی امراض آگھیرتے ہیں۔ اسی لیے ناشتے کو سب سے اہم کھانا سمجھیں اور اس سے بھرپور لطف اٹھاتے ہوئے ناشتے میں مناسب غذائی اجزا شامل کریں۔ ماہرین کا کہنا ہےکہ 8 سے 10 گھنٹے تک پانی اور کھانے سے دور رہ کر جب آپ بیدار ہوتے ہیں تو دماغ کا ’پری فرنٹل کارٹیکس‘ توانائی سے محروم ہوتا ہے اور اگر صبح کا ناشتہ اچھی طرح سے نہ کیا جائے تو اسے توانائی نہیں ملتی اور یوں پورے دن کے کام متاثرہوتے ہیں۔
حل:
وقت پر بیدار ہوں اور ہوسکے تو پوری توجہ سے ناشتہ کریں اور اگر وقت کم ہے تو کچھ سینڈوچ یا کوئی اور کھانے کی چیز بیگ میں ڈال کر آفس چلے جائیں لیکن آفس جاتے ہی اسے کھالییں۔