چار سدہ: منڈا ہیڈ ورکس کا پل ٹوٹ گیا،نوشہرہ اور چارسدہ میں سیلاب کا خطرہ ،عوام نے نقل مقانی شروع کر دی

چار سدہ میں منڈا ہیڈ ورکس کا پل ٹوٹ گیا، سیلاب کا خدشہ، شہری موٹر وے پر پہنچ گئے، عوام سے محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی اپیل۔

انتظامیہ کی جانب سے الرٹ جاری کیا گیا تولوگوں کی بڑی تعداد گھر بار چھوڑ کر موٹر وے پہ پہنچ گئی ہے۔

وفاقی کابینہ نے چاروں صوبوں میں پاک فوج کے دستوں کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔

ہم نیوز کے مطابق محکمہ آبپاشی نے بتایا ہے کہ منڈا ہیڈ ورکس کے پل کا دو سے تین سو فٹ حصہ پانی میں بہہ گیا ہے جس کی وجہ سے ریلے کے بہاؤ میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔


اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے بھی تصدیق کی ہے کہ چارسدہ میں منڈا ہیڈورکس کا آدھا حصہ سیلابی پانی کی وجہ سے تباہ ہو گیا ہے، سیلابی پانی تیزی سے نوشہرہ کی طرف گامزن ہے۔

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ اس وقت سستی سے کام نہ لیں اور فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔ منڈا ہیڈورکس 2010 میں سیلابی پانی سے محفوظ رہا تھا۔