اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,468FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

اسٹاک مارکیٹ: کروڑوں کھربوں روپے ڈوب گئے ، سرمایہ کاروں میں غم و غصہ کی لہر

کراچی: معیشت سدھارنے، برآمدات بڑھانے کی منصوبہ بندی نہ ہونے اور روپے کی بدترین تنزلی سے گزشتہ ہفتے بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل مندی کے بادل چھائے رہے۔ ہفتہ وار بنیادوں پر زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی سے نہ صرف مایوسی بڑھی بلکہ سرمایہ کاروں نے محتاط طرز عمل اختیار کرتے ہوئے حصص کی آف لوڈنگ کو ترجیح دی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران مندی رہی، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے ایک کھرب 7 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔ہفتہ وار کاروبار میں 100 انڈیکس 268.67 پوائنٹس گھٹ کر 41679.49 پر بند ہوا جبکہ کےایس ای 30 انڈیکس 85.75 پوائنٹس گھٹ کر 15684.87پر بند ہوا۔ کے ایم آئی 30انڈیکس 60042 پوائنٹس گھٹ کر 68619.28 پر بند ہوا اور کے ایم آئی پی ایس ایکس انڈیکس 259.67 پوائنٹس گھٹ کر 20990.37 پر بند ہوا۔گزشتہ ہفتے 4 سیشنز میں مندی جب کہ ایک سیشن میں ملاجلا رحجان رہا۔ سیلاب سے معیشت پر منفی اثرات کے خدشے سے کاروباری حجم بھی کم رہا۔ مجموعی طور پر مندی کے سبب سرمایہ کاروں کے مزید 1کھرب 7ارب 26کروڑ 15لاکھ 34ہزار 760روپے ڈوب گئے، جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بھی گھٹ کر 68 کھرب 54ارب 52کروڑ 81 لاکھ 38ہزار 914روپے ہوگیا۔کاروبار میں نقصان سے سرمایہ کاروں میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ ملکی طور پر پالیسیاں نہ بنانے والوں کی وجہ سے ہونے والے نقصان کا ازالہ ممکن نہیں ۔