اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,383FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

ایوان وزیر اعظم سے آڈیو لیکس ہونا سیکیورٹی کی ناکامی ہے۔ عمران خان

عمران خان کا کہنا تھا کہ بڑے بڑے ڈاکوؤں کو نیب کے ذریعے چوری کیے ہوئے پیسے معاف کیے گئے۔ مریم نواز کو عدالت نے کیوں معاف کیا ،سارے سوال پوچھوں گا ۔آنے والے دنوں میں تباہی کا راستہ آپ کے سامنے آرہا ہے۔

جلد اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کی کال دوں گا آپ لوگوں نے تیار رہنا ہے۔ موجودہ سیاسی صورتحال پر خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ایوان وزیر اعظم سے آڈیو لیکس ہونا سیکیورٹی کی ناکامی ہے۔ اس کا سوال نیوٹرلز سے پوچھتا ہوں کہ ایسا کیوں ہوا؟

عمران خان نے ایڈورڈ کالج پشاور میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے ایک مرتبہ پھر نیوٹرلز کو نشانے پر رکھ لیا کہا نیوٹرلز کا کیا کام ہے کہ سوشل میڈیا کے لوگوں کو پکڑکے دباؤ، چینلز کو بند کرو اگر یہ تم نے کرنا ہے تو ملک کے مفادات کی حفاظت کون کرے گا؟