اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,155FansLike
9,985FollowersFollow
564,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سب کچھ انڈیا ہی نہیں ہم بھی کچھ ہیں،بھارت کا پاکستان آنے سے انکار،رمیز راجہ کا ردعمل

بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایشیا کپ 2023 میں پاکستان آنے سے انکار پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

ٹوئٹر پر رمیز راجہ نے صحافی کے بھارت کی جانب سے پاکستان آنے پر انکار سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ ایشیا کپ یو اے ای منتقل نہیں کیا جائے گا، آپ ہمت تو پکڑیں، اتنے منفی کیوں ہیں آپ بھائی صاحب ، سب کچھ انڈیا نہیں ہے کچھ ہم بھی ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کی جانب سے ایشیا کپ 2023 کے لیے اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کے معاملے پر ایشین کرکٹ کونسل کو خط لکھا ہے جس میں شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔